لکھنؤ۔(نامہ نگار)کسانوں نے اپنے مسائل کے سلسلے میں جمعہ کو لکشمن میلا پارک بھارتیہ کسان یونین بھانو گروپ کی زیرقیادت اپنے مطالبات کو لے کر دھرنا ومظاہرہ کیا ۔ ناراض کسانوں نے حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت مسلسل کسانوں کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کررہی ہے۔ دھرنا میں موجود ریاست بھر سے آئے کسانوں نے حکومتسے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گنا کسانوں کو فوری ان کی بقایا رقم کی
ادائیگی کی جائے۔ کسانوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کسانوں کا جو قرض ہے حکومت جلد اسے معاف کرکے کسانوں کو راحت دے۔ دھرنے کو خطاب کرتے ہوئے بھارتیہ کسان یونین کے بھانو پرتاپ سنگھ نے کہا کہ ملک کو ترقی دینے والا کسان آج بدحالی کی زندگی گذار رہا ہے۔ حکومت ہمیشہ کسانوں کو یقین دہانی ہی دیتی چلی آرہی ہے۔ کسانوں کی فلاح میں کوئی بھی حکومت کام کرنا نہیں چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش حکومت کو فوری کسانوں کو دی جانے والی فراہمی کو مہیا کرایا جائے۔ اس کے علاوہ کسانوں کو پانی اور کھادیہ بھی مہیا کرانے کی پہل کریں ۔ دھرنے میں موجود سیکڑوں کی تعداد میں شامل کسانوں نے حکومت کے رویے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔