لکھنؤ۔(نامہ نگار)وزیراعلیٰ اکھلیش یادو سے آج مشہور کمپیوٹر ہارڈ ویئر کمپنی ایچ پی کے ایگزیکٹیو نائب صدر ڈیون وائزلر نے ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ کمپنی کے سینئر افسران بھی آئے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت اطلاعات ٹکنالوجی کی ترقی اور ای گورننس کی توسیع کیلئے سنجیدہ ہے۔ اس کیلئے مختلف اقدام اٹھائے گئے ہیں۔ انہیں ایچ پی کے افسران کے ساتھ تعلیمات،بہتر ترقی اور کمپیوٹر کی جانکاری کے سلسلے میں غورخوض کیا۔ وزیراعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد اس جلسہ میں تجارتی تعلیم اور ترقیات کے وزیرمملکت ابھیشیک مشرا بھی موجود تھے۔