سہارنپور(وارتا)وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کے ذریعہ سہارنپور تشدد کی جانچ کیلئے تشکیل کی گئی کمیٹی کے صدر اورر ر یاستی کابینہ کے محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیرشیو پال سنگھ یادو نے کہا ہے کہ حکومت فسادمثاتر ین کے ساتھ ہے اورفساد کرنے والوں کے خلاف سختی سے پیش آئے گی ۔ مسٹریادو کی قیادت میں جانچ ٹیم نے سہارنپور پہچنے کے بعد فساد متاثرین سے ملاقات کی انھوں نے کہا کہ فساد کرنے والوںکو کسی بھی حالت میں بخشانہیں جائے گا مسٹریادو نے کہا کہ سماج کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے کامیاب نہیں ہوئے انھوں نے عوام سے مل جل کررہنے کی ا پیل کی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے کمیٹی کو جلد سے جلد جانچ مکمل کرنے کی ہدایت دی تھی ٹیم کے اراکین نے سرکٹ ہائوس میںپولیس انتظامیہ لے اعلیٰ افسر ان سے گفتگوکی بعد میں انھوں نے فسادمتاثرین سے ملاقات کی ۔ ٹیم نے گردوارے کی متنازعہ زمین کابھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے سہارنپورفساد اورمہلوکین کے لئے دس لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے حالانکہ فساد متاثرین دیگرلوگوں کیلئے ابھی تک علاحدہ سے معاوضہ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ان حالات میں جانچ کمیٹی کے سہارنپور کے دورے سے لوگوںمیں کچھ امید پیداہوئی ہے۔جانچ کمیٹی میں ٹیکنیکل وزیزتعلیم شیوکانت اوجھا ، دیہی ترقیات کے وزیرممکت اروند سنگھ گوپ،وزیرمملکت آشوملک اورمرادآبادسماج وادی پارٹی ضلع صدر حاجی اکرام قریشی شامل ہے ۔واضح رہے کہ ۲۶جولائی کو سہارنپور میں ایک مذہبی مقام کی زمین کے سلسلے میں دوفرقوںکے درمیان فسادہوگیاتھا ۔ فسادکے دوران آگ زنی کی گئی اورتشدد کرنے والوں نے سیکڑوں دکانوںکو نذرآتش کردیاتھا۔ جس میں کروڑوں روپئے کا نقصان ہوگیاتھا۔فسادمیںتین افراد ہلاک اوردیگر ۳۰؍افراد زخمی ہوگئے تھے اس کے بعد انتظامیہ نے چھ تھانہ علاقوںمیں کرفیو نافز کردیا۔