کانپور(نامہ نگار) ٹرین سے اترتے ہوئے نوجوان کی ٹرین کی زد میں آنے کے سبب موت ہوگئی۔اطلاع ملنے پر جی آرپی پولیس نے لاش کی شناخت کرتے ہوئے حادثہ کی اطلاع اہل خانہ کو دی پولیس نے لاش کو قبضے میںلیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔خبر کے مطابق کانپور دیہات کے منگل پور کے باشندے کسان بلبیر کے ۲۲سالہ بیٹے نے امسال ہائی اسکول کا امتحان پاس کیا تھا۔رام جی سنیچر کو لکھنؤ میں
رہنے والے اپنے چچارمیش کے گھرگیاہواتھا۔اتوار کی صبح ؤجب وہ ٹرین کے ذریعہ لکھنؤ واپس آرہاتھا جھینجھک اسٹیشن پر ٹرین کی رفتار کم ہونے کے دوران جب اس نے اترنے کی کوشش کی تواسی دوران اس کاپیر پھسل گیا اوروہ ٹرین کے نیچے آگیا جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگیا۔ جی آرپی پولیس نے طالب علم کی شناخت کرنے کے بعد حادثہ کی اطلاع اہل خانہ کو دی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔