گلاسگو۔ دولت مشترکہ کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے کچھ دیر بعدجوالہ گٹٹا نے ہندوستان میں ڈبل میچوں کے تئیں امتیازی سلوک پر سخت نکتہ چینی کی اور کہا کہ ملک میں واحدکھلاڑیوں کو زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔گٹٹا اور ان کی جوڑی دار اشونی اپنے خطاب کا دفاع کرنے میں ناکام رہی اور کل رات یہاں خواتین ڈبلز فائنل میں ملائیشیا کی ویوین ہو اور وی وون سے 17-21، 21-23 سے ہار گئی۔گٹٹا نے کہا کہ ہندوستان میں جوڑے کی شکل کو کافی تعاون نہیں ملنے کی وجہ سے نوجوانوں کو بیڈمنٹن میں جوڑے کی حوصلہ افزائی کرنا مشکل ہے۔انہوں نے کہاہم پر بہت کچھ انحصار کرتا ہے اور ہم نے وہ کیا جس کا ہندوستانیوں نے خواب بھی نہیں دیکھا تھا۔ ہم نے کچھ نہیں مانگا لیکن ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہماری کامیابیوں کو بھی توجہ ملے۔ ہمیں اس کیلئے پیسہ نہیں ملتا اور حکومت سے ملنے والی رقم ہی سب کچھ ہوتی ہے۔گٹٹا نے کہا ہم اپنے جونیئر کو ڈبلس میں کھیلنے کیلئے حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں لیکن وہاں اس کو کوئی منظوری نہیں دی جاتی۔ ہم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں اور وہ کھیل کھیلنا چاہتے ہیں جسے ہم چاہتے ہیں۔ ہم پیسے کیلئے ایسا نہیں کرتے کیونکہ بیڈمنٹن میں انعامی رقم بہت کم ہوتی ہے۔ گٹٹا نے کہا اگر ایک کھلاڑی کو دس ڈالر ملتے ہیں تو ڈبلز کھلاڑی کو دو ڈالر ہی دیئے جاتے ہیں۔ یہ بھی ٹھیک ہے لیکن ہندوستان میں ہمیں کچھ نہیں ملتا۔ ہم نے ہندوستان کیلئے اہم میچ جیتا تھا لیکن ہوائی اڈے پر ہمارا استقبال کرنے کیلئے کوئی نہیں آیا۔ دوسری طرف ایک کھلاڑی جو ہماری کامیابی کے قریب بھی نہیں پہنچ پایا اس کا ہوائی اڈے پر زوردار استقبال کیا گیا۔گٹٹا سے پوچھا گیا کہ کیا وہ مستقبل میں مکسڈ ڈبلز میں کھیلے گی، انہوں نے کہانہیں میں مکسڈ ڈبلز میں نہیں کھیلنا چاہتی ہوں۔ بالخصوص کیونکہ میرے پاس اچھا جوڑی دار نہیں ہے۔ ہندوستان میں مکسڈ ڈبلز میں مسئلہ ہے۔ ڈبلزکھلاڑیوں پر توجہ نہیں دی ہے اور اس وجہ سے کوئی جونیئر کھلاڑی اسے نہیں اپنانا چاہتا ہے۔