کانپور۔ اترپردیش فیشن انڈسٹری میں اپنی بہترین کاری گری کے لئے جاناجاتا ہے۔ میرا سے لیکر مظفر علی تک سبھی بے حد پسند کئے گئے ہیں۔ اب اس فہرست میں اگلا نام بین الاقوامی ڈیزائنر رتنا جین کا نام ہے۔ جو کہ ملک میں شادی بیاہ اور دیگر خصوصی پارٹیوں کے لئے فیشن کے معاملے میں حساس خواتین میں پہلے سے ہی جانا پہچانا جاتاہے۔ ڈیزائنر رتنا جین نے اپنے فیشن لیبل تنترا کو بین الاقومی بازار میں بھی متعارف کرایا ہے۔ موجودہ وقت میں ان کے فیشن اسٹوڈیو امریکہ کے نیو جرسی کے علاوہ ملک میں غازی آباد اور نوئیڈا میں قائم ہیں۔ آگرہ میں پیداہونے والی اور وہیں پر تع
لیم و تربیت حاصل کرکے ترقی کی راہ پر گامزن رتنا جین نے مینا پولیس کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن مینو سوٹا امریکہ سے فائن آرٹ کی ڈگری حاصل کی۔رتنا جین نے غازی آباد میں ’تنترا بائے‘ ایک کمپلیٹ ہاؤس فیسلیٹی کے طور پر ۲۰۰۴ میں قائم کیا جہاں پر کپٹروں کی ڈائنگ، پرنٹنگ سے لیکر مختلف قسم کی کڑھائی تک کا کام کرنے کے بعد تیار کئے گئے لباس پیش کئے جاتے ہیں۔ اس فیشن اسٹوڈیومیں ۲۵۰ سے زیادہ لوگ کام کرتے ہیں کڑھائی ایک یونٹ آگرہ میں بھی قائم ہے۔
رتنا جین نے بتایا کہ ڈیزائنگ صر ف کیر ئیر ہی نہیں بلکہ زندگی گزار نے کا ایک ذریعہ بھی ہے اپنے آس پاس جو دیکھتی ہوں اسے اپنے ذہن میں محفوظ کر لیتی ہوں وہ چاہے ایک جگہ کا انٹیریئر ہو یا کپڑے ہو ںمیں اسے اپنا فریضہ مان لیتی ہوں۔بلکہ اسے اپنے وجود کے ساتھ مربوط کر کے دیکھتی ہوں میرا خیال ہے کہ میرا یہ اطمیان اور یقین بھی مجھے ایسے کپڑے تیار کرنے کیلئے حوصلہ دیتا ہے جو کہ ضرورتوں کو بھی پورا کرتاہے۔
میرا ایک پسندیدہ پہناوا ساڑی ہے میں ساری کو پہننا اور اسے ڈیزائن کرنا بے حد پسند کرتی ہوں۔ کپڑوں کے سلسلے میں میں انسانی جسم کی ضرورتوں پر زیادہ دھیان دیتی ہوں میرے ڈیزائن بے حد حساس اور کافی ترقی یافتہ ہیں جو کہ عمر کے ساتھ ڈیزائنس کو ایک گہرائی دیتے ہیں۔ مختلف ذہنوں کی سمجھ اور زندگی میں مختلف مرحلوں میں خواتین کی پسند کو سمجھنے سے مجھے کپٹروں کو صحیح احساس دینے میں مدد ملتی ہے۔