تلابیب: اسرائیل کے وزير اعظم نیتن یاہونے جنیوا میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے مذاکرات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران نے کچھ کھوئے بغیر سب کچھ حاصل کرلیا ہے ایران کے خلاف اسرائیل اور سعودی عرب کی مشترکہ مخالفت جاری ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزير اعظم نیتن یاہوکو ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان کسی اتفاق تک پہنچنے پر شدید غصہ اور برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران نے کچھ کھوئے بغیر سب کچھ حاصل کرلیا ہے اسرائیلی وزیر اعظم نے ٹیوئٹر میں اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اگر جنیوا سے موصول ہونے والی خبریں درست ہوں تو یہ ایران کے لئے بہت بڑی کامیابی ہے اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ یورپی ممالک ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں تاریخی اشتباہ کا ارتکاب کررہے ہیں ادھر سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل نے بھی امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ایران کے ساتھ اتفاق پر تشویش کا اظہار کیا ہے ذرائع کے مطابق ایران کے خلاف اسرائیل اور سعودی عرب کی مشترکہ مخالفت جاری ہے لیکن انھیں کامیابی ملنا بہت مشکل ہے کیونکہ ایران ٹیکنالوجی اور علمی لحاظ سے بہت آگے بڑھ چکا ہے اور ایران کی علمی پیشرفت کو روکنا اب سعودی عرب، امریکہ اور اسرائیل کے بس سے باہر ہے۔