کانپور(نامہ نگار)طہارت منچ کے زیراہتمام عید ملن کے موقع پر’’ ماحولیات تحفظ وہماری ذمہ داریاں ‘‘موضوع پر ایک مذاکرے کا انعقاد حاجی ابوالبرکات نظمی کی صدارت میں مولانا محمد علی پارک چمن گنج میںمنع
قد ہوا۔اس موقع پر مہمان خصوصی دیاسنگھ نے لوگوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ میں ہم اپنی اخلاقی اورسماجی ذمہ داریوںکو پورانہیںکررہے ہیں کانپور شہر کے حالات بہت خراب ہیں یہاں پر آلودگی کے سبب ہر شخص بیمار ہے۔اس لئے ہمیں اپنی ذمہ داریوںکو پوراکرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کرنی چاہئے۔انھوں نے کہا کہ شجر کاری کرنے کیلئے طہارت منچ کے تمام مذاہب کے لوگوںکو ساتھ لیکر چلیں۔مہما ن ذی وقار نائب صدر قومی ایکتابورڈ احتشام مرزاوافتخارحسین نے شہروںمیں ٹاوروں کے اضافہ پر فکر مندی ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعہ نکلنے والے ریڈیشن کے سبب انسانوںپر ہی نہیں بلکہ پرندوں پر منفی اثرات ہور ہے ہیں۔جس کے سبب بہت سی بیماریاںپیداہورہی ہیں اور پرندے شہروں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں۔مذاکرے کی صدارت کرتے ہوئے حاجی ابوالبرکا ت نظمی نے کہا کہ بوند بوند سے سمندر بنتا ہے اگرہم سب اپنی ذمہ داریوںکو انجام دیں اگرایک درخت لگائیں توصاف ماحول بنے گا اورہم صحت مند رہیں گے اورصحت مند قوم کی تعمیر ہوسکے گی۔اس موقع پر محمد عمران گڈوڈاکٹرمصطفیٰ طارق ، پروگرام کے کنوینر محمد عرفان انصاری ومعاون کنوینر توحیدعالم برکاتی ،حماد احمد ، عقیل الرحمان ، اکرام الدین انصاری، اقبال حسین منا، ڈاکٹراقبال اورفیروزوغیرہ موجودتھے۔