بارہ بنکی(نامہ نگار)پولیس مظالم کے شکار ایک دلت کنبہ نے کلکٹریٹ دفترکے سامنے انصاف کیلئے بھوک ہڑتال شروع کردی تھی جو آج تیسرے دن بھی جاری رہی ۔
شہر کوتوالی علاقہ کے تحت کاشی رام کالونی کے باشندے دلت کنبہ کے خبرگیری کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ نے ابھی تک کوئی نمائندہ نہیں بھیجا ہے معذورخدمات کمیٹی کے ضلع انچارج راج کمار مشرانے بتایاکہ دلت کنبے کو اگرانصاف نہیں ملاتوتنظیم کے ذریعہ۷؍اگست سے اس کی حمایت میں دھرنا دیاجائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ بارہ فروری کو شہ زوروں کے ذریعہ جہاں گیرآباد علاقہ میں متاثر شخص
کو لوٹ لیا گیا تھا جس کی رپورٹ پولیس نے درج کرنا ضروری نہیں سمجھا۔اس بات سے ناراض ہوکر متاثرہ کنبے نے بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا جو آج تیسرے دن بھی جاری ہے۔