نئی دہلی،06 اگست(یو این آئی)وزیر اعظم مسٹر نرنیدر مودی نے فلمی دنیا کی بزرگ فن کارہ محترمہ سمتا تلوارکر کی موت پر شدید رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آنجہانی تلوارکر کی موت سے مراٹھی فلمی صنعت کو
زبردست نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے مراٹھی فلمی صنعت کے لئے محترمہ تلوارکر کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے دعا کی کہ آنجہانی تلوارکر کی روح کو سکون
اور شانتی حاصل ہو۔