نئی دہلی، 5 اگست (یو این آئی) اپوزیشن نے ملک میں فرقہ وارانہ تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر آج لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔آج جب ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو کانگریس کے اراکین کھڑے ہوگئے اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ انہوں نے اسپیکر سمترا مہاجن سے وقفہ سوالات کو ملتوی کرکے اس موضوع پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔بعد میں آر جے ڈی ، عام آدمی پارٹی ، سماج وادی پارٹی اور ترنمول کانگریس سمیت دیگر پارٹیاں بھی اس مطالبہ میں شامل ہوگئیں۔ مشتعل اراکین نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان کے بیچوں بیچ آگئے جس کی
وجہ سے اسپیکر کو ایوان کی کارروائی 11:40 بجے تک کیلئے ملتوی کرنی پڑی۔