ٹورنٹو۔سابق نمبر ون اور 17 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چمپئن سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور ان کے ہم وطن اور آسٹریلین اوپن چمپئن اسٹینسلاس واورنکا نے ٹورنٹو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں مرد سنگلس کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔دوسری سیڈ فیڈرر نے کینیڈا کے پی
ٹر پولسکی کو مسلسل سیٹوں میں ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کیا جبکہ تیسری سیڈ واورنکا نے بھی فرانس کے بینویٹ پیکر کو چیلنج مقابلے میں 4.6۔ .3 7۔ .6 سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا۔ومبلڈن فائنل میں نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ سے پانچ سیٹوں تک چلے مقابلے میں شکست کے بعد فیڈرر نے گرم موسم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 52 منٹ میں کینیڈین وائلڈ کارڈ ہولڈر کے چیلنج کو نمٹا دیا۔ فیڈرر نے کہامیں بہت خوش ہوں کہ میں نے اچھی شروعات کی اور مجھے آگے بہترین کھیلنے میں مدد ملتی ہے۔ مجھے لگا کہ میں بہتر سرو س کر سکتا تھا لیکن پھر کھیلتے رہنے اور عمل کرنے سے کارکردگی میں بہتری آتی ہے ۔ جمعہ کو اپنا 33 واں یوم پیدائش منانے جا رہے فیڈرر ٹورنٹو میںروجرس کپ ٹورنامنٹ میں چار بار فائنل میں پہنچ چکے ہیں جبکہ دو مرتبہ انہوں نے یہاں خطاب جیتا ہے۔ اگر فیڈرر یہاں اس سال کاخطاب جیت جاتے ہیں تو یہ ان کے کیریئر کا 80 واں خطاب ہوگا۔