تلگو فلم شائقین نے بالی ووڈ ایکٹریس سنی لیون سے جو امیدیں لگائی ہیں وہ پوری نہیں ہوں گی کیونکہ سنی نے اپنی آنے والی تلگو فلم ’’کرنٹ تیگا‘‘ میں خالص روایتی لباس پہن کر اداکاری کی ہے۔ وہ فلم میں ساڑی میں ملبوس دکھائی دیں گی۔ سنی لیون کی یہ مرکزی کردار والی پہلی تلگو فلم ہوگی جو بہت جلد ریلیز ہونے کے لئے تیار ہے۔ فلم کے دیگر اداکاروں میں راکول پریت سنگھ بھی شامل ہیں۔ ہندی فلموں میں بولڈ کردار کرنے والی سنی لیون نے اس فلم میں ایک روایتی کردار نبھایا ہے۔ اس فلم کی بیشتر شوٹنگ حیدرآباد کے راموجی فلم سٹی اسٹوڈیو میں ہی کی گئی۔ منچو منوج نے اپنی اس فلم کے بارے میں ٹویٹ کیا ہے کہ اس فلم میں لوگ سنی لیون کو ایک نئے روپ میں دیکھ کر
چونک جائیں گے۔