مینگلور(وارتا) عوامی زمرے کے کارپوریشن بینک نے اترپردیش کے وارانسی ضلع ا پنا زونل دفتر قائم کیا ہے۔ بینک کا ملک میں یہ ۳۳واں زونل دفتر ہے۔ بینک کے چیئرمین اور ایم ڈی ایس آر بنسل نے کل اس نئے زونل دفتر کا افتتاح کیا۔ بینک سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وارانسی زونل دفتر کے تحت مشرقی اترپردیش کی ۲۲ شاخیں کام کریں گی۔
ان میں الہ آباد، امبیڈکرنگر، اعظم گڑھ، بستی، چندولی، دیوریا، غازی پور، گورکھپور، جون پور، مؤ ناتھ بھنجن، مرزا پور، پرتاب گڑھ، سنت کبیر نگر، سنت وری داس نگر، سلطان پور اور وارانسی اضلاع کی تمام شاخیں شامل ہیں۔ نیا زونل دفتر مشرقی اتر پردیش میں بینک کے کاروبار کی توسیع پر اپنی توجہ مرکوز کرے گا۔