کانپور(نامہ نگار)جیوتی قتل کے معاملے میں اس کے شوہر پیوش کے ساتھ قتل کی سازش میں شامل پیوش کی خاتون دوست کو آج عدالت میں ایک بجے سے شام سات بجے تک پولیس تحویل میں دے دیاگیا۔ اس دوران پیوش اورقتل میںمبینہ طورپر شامل چاردیگرافراد کی ریمانڈ مدت آج دوپہر بارہ بجے ختم ہوگئی۔
ریمانڈکے دوران ملزمین کی نشان دہی پر پولیس نے قتل میں استعمال چاقواورموٹرسائیکل برآمدکرلیاہے۔ایس ایس پی کے ایمینول نے بتایاکہ چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے جیوتی کے قتل کی سازش میں مبینہ طورپر سازش خاتون کو چھ گھنٹے کیلئے پولیس ریمانڈ میں دے دیا۔اس سے قبل پیوش اوراودھیش،سونو، رینواورآشیش کو دی گئی ریمانڈ کی مدت بارہ بجے ختم ہوگئی۔
ایس ایس پی نے بتایاکہ قتل کاانکشاف کرنے کیلئے ملزمین کانارکواورپالی گراف ٹیسٹ کرانے پر غورکیاجارہاہے۔قتل کے معاملے کے اہم ملزمین کو جیل میں تمام طرح کی سہولیات مہیاکرانے کی خبروں پر توجہ دیتے ہوئے ریاستی حکومت کے حکم پر کانپور کے ضلع مجسٹریٹ اورایس ایس پی نے جیل کا معائنہ کیا اوراپنی رپورٹ حکومت کو ارسال کردی ۔ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر روشن جیکب نے بتایا کہ ریاستی حکومت کے حکم پر کل شام انھوںنے ایس ایس پی کے ساتھ جیل کا اچانک معائنہ کیا۔اس دوران جیوتی قتل کے معاملے میں شامل پیوش کی دوست کی بیرک میں جیل سے باہر سے کھانے کا سامان اورکچھ دیگر اشیاء برآمدہوئی جو جیل قوانین کے مطابق وہاں نہیں ہونی چاہئے تھیں ۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتایاکہ بیرک میں قیددیگر قیدیوں سے پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہواکہ پیوش کی خاتون دوست کیلئے روزانہ گھر سے کھانا اورضرورت کی دیگر اشیاء آتی ہیں۔
جیوتی کے شوہراورقتل کے اہم ملزم پیوش کیلئے بیرک کے باہرسے لایاگیا کھانے کاسامان برآمد ہوا۔واضح رہے کہ جیل انچارج پی ڈی سلونیاں نے اس بات سے انکار کیاتھا کہ قتل ملزمین کو جیل میں خصوصی سہولیات مہیاکرائی گئی ہیں ضلع مجسٹریٹ نے بتایاکہ انھوں نے اس سلسلے میں اے ڈ
ی جی جیل اورلکھنؤمحکمہ داخلہ کو رپورٹ ارسال کردی ہے۔انھوں نے کہا کہ انتظامیہ نے اپنی رپورٹ میں قتل ملزمین کو جیل میں سہولیات مہیاکرانے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔