کانپور(نامہ نگار)براتھانہ علاقہ میں ملازمت نہ ملنے پر ایک نوجوان نے خود کشی کرلی۔اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا موصولہ اطلاع کے مطابق ای ڈبلو ایس کالونی کے باشندے رمیش چند کا بیٹا انکرمارکیٹنگ منیجر کے طور پر ملازمت کررہاتھا لیکن تین ماہ قبل اسے ملازمت سے ہٹادیاگیا۔ انکر کو ایک ماہ قبل وشال موٹرس میں ملازمت مل گئی تھی لیکن کمپنی نے انکر کو ملازمت سے برخواست کردیا۔ملازمت کی تلاش میں وہ بھٹکتا رہااورانکر کے بھائی انوراگ نے بتایا کہ منگل کی رات اہل خانہ ایک تقریب میں گئے ہوئے تھے تقر یب سے واپس گھر پہنچنے پر انھوں نے دیکھا کہ انکر نے پھانسی کا پھندالگاکر خودکشی کرلی۔ایس او سنجے مشر انے بتایا کہ ملازمت نہ ملنے کے سبب انکر ذہینی طورپر پریشان تھاجس کی وجہ سے یہ قدم اٹھائی۔