اٹاوہ(نامہ نگار)گزشتہ دنوں کاشی رام غریب رہائشی کالونی میں رہنے والی شادی شدہ لڑکی کے عشق میںدیوانے ایک نوجوان کے ذریعہ تیزاب پھیکنے کے معاملے کی چاروں طرف سے مذمت کے بعد آخرکار ضلع وپولیس انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے۔ اتوا رکوچھٹی کے باوجود ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر نتن بنسل نے افسران کے ساتھ اس مسئلہ پر غور کرتے ہوئے ضلع میں تیزاب کو فروخت کرنے پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا۔ضلع مجسٹریٹ وایس ایس پی دنیش کمار آج پی جی آئی پہنچے جہاں انھوں نے زندگی اورموت کے درمیان جدوجہد کرنے والی خوشبو کی عیادت کی۔جب کہ حکومت
نے بھی حکم دیا ہے کہ خوشبو کے علاج میں ہونے والے اخراجات سرکاری خزانہ سے اداکئے جائیں گے۔ملزم عمران کے ذریعہ معاملہ واپس لی جانے کی دھکمی کے بعد ایس ایس پی نے خوشبواوراس کے کنبے کی حفاظت کیلئے پولیس کو تعینات کردیاہے واردات کو چاردن گزرگئے ہیں۔جب کہ سیول لائن پولیس عمران کا ابھی گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ خوشبوکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے پی جی آئی میں خوشبوکاعلاج کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے جب خوشبوکے جسم سے جلد کو جسم سے علاحیدہ کیا تواس کی چیخوں سے آپریشن تھیٹرگونج رہاتھا ۔ ڈاکٹروں نے خوشبوکامعائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ اسے بچانے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔دوسری جانب ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر بنسل نے واضح کیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر خوشبو کو علاج کے لئے لکھنؤ واقع پی جی آئی بھیجنے سے گریزنہیں کیاجائے گا۔