لکھنؤ۔ راجدھانی میں یوپی بورڈ کے امتحانات کیلئے امتحانی مرکز بنائے جانے کیلئے چل رہی کالجوں کی جانچ تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔اس سلسلہ میں ڈی آئی او ایس پی سی یادو نے بتایا کہ ۱۶۰ کالجوں نے تفصیلات جمع کر دی ہیں جس کے معائنہ کے بعد وقت مقررہ پر تمام مراکز کا اعلان کر دیا جائے گا۔
دوسری طرف محکمہ جاتی ذرائع کے مطابق امتحانی مرکز بنائے جانے کیلئے بہت سے پرائیویٹ کالج کے ذمہ دار سرگرم ہیں جس کیلئے سفارشیں بھی کرائی جا رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے پیچھے نقل مافیاؤں کا پورا ہاتھ ہے جبکہ ڈی آئی او ایس کہتے ہیں کہ سفارشیں خواہ کتنی بھی آجائیں لیکن امتحانی مرکز تو صرف انہیں اسکولوں کو بنایا جائے گا جن کی شبیہ صاف و شفاف ہوگی۔