گورکھپور(نامہ نگار)۔ اینٹ بھٹے پرکام کرنے والے ملازم کے شوہر وبیوی نے ہاتھ پیر باندھ کراسے دھار دار ہتھار سے قتل کرنے کے بعد کھیت میں پھینک دیا۔چشم دید مزدوروں سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد پولیس نے فرار شوہر وبیوی کی تلاش شروع کردی ہے ۔ موصولہ خبر کے مطابق چلوا تال تھانہ علاقہ کے سون بخشا کاباشندہ پپو (۳۲)کھجنی علاقے کے بوگا واقع اجے سنگھ کے اینٹ بھٹے پرمزدوری کررہاتھا۔ آج صبح اس کی لاش اینٹ بھٹے سے کچھ فاصلے پرواقع ایک کھیت میں پڑی ہوئی ملی۔ اس کے ہاتھ پیرگمچھے سے بندھے ہوئے تھے اور پیٹ پرزخم کے نشان تھے ۔ موقع پرپہنچ کر پولیس نے جب تفتیش شروع کی تو قتل کے معاملے میں شوہر وبیوی کے شامل
ہونے کاپولیس کوعلم ہوا۔
چشم دید مزدوروں نے بتایا کہ اینٹ بھٹے پررہنے والا جھار کھنڈ کا باشندہ جنک بھی اینٹ بھٹے پر مزدوری کرتا ہے ۔ گذشتہ رات پپو اور جنک اینٹ بھٹے پرجواکھیل رہے تھے ۔ جوے میں جنک آٹ سو روپئے ہار گیا اس کے بعد وہ بیوی سے جوا کھیلنے کے لئے روپئے مانگنے کے لئے گیا لیکن اس کی بیوی نے روپئے دینے سے انکارکردیا۔ اس کے بعد جنک جوا کھیلنے کے لئے پپو پرزور دینے لگا۔ پپو کے انکار کرنے پر دونوںمیں مار پیٹ شروع ہو گئی اسی دوران جنک کی بیوی بھی موقع پر پہنچ گئی اور شوہر کے ساتھ مل کرپپو کوپیٹنے لگی۔ بعدمیں دونوںپپو کوکھیت کی طرف لے گئے اور اس کے ہاتھ پیر باندھ کر چاقو سے پپو کو قتل کردیا۔ شوہر بیوی نے مزدوروںسے واردات کے سلسلے میں کسیسے بھی بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی اور فرار ہوگئے ۔پولیس دونوں کوسرگرمی سے تلاش کررہی ہے ۔