مرادآباد(نامہ نگار ) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بوردڈ ( جدید ) کے قومی صدرمولاناریئس اشرفی کی قیادت میں ضلع مجسٹریٹ کی معرفت ریاستی گورنرکواایک عرضداشت ارسال کی گئی جس میںسماجوادی پارٹی حکومت کی اردودشمنی اورمسلمانوںکوان کے حق سے محروم کرنے کی سازش پراعتراض و غم غصہ کا اظہار کرتے ہوئے بی ایس پی کے اقتدارمیں قائم کانشی رام اردو عربی و فارسی یونیورسٹی کے نام کو ہی نہیںبلکہ اس کے تمام قوائد وقانون کو تبدیل کئے جانے کو ایس پی حکومت کی سازش کوقراردیا عرض داشت سپرد کرنے سے قبل کلکٹریٹ میںمنعقد جلسہ کوخطاب کرتے ہوئے مولانا اشرف نے کہا کہ ایس پی حکومت بنانے میںمسلمانوںنے کلیدی کردارادا کیا ہے ۔جب کہ اکھیلیش حکومت مسلمانوںکی مادر زبان کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے عرضداشت میں ریاستی گورنرسے مطالبہ کیا گیا کہ مذکورہ یونیورسٹی کے چانسلر اورسکریٹری کو فوری طورپرہٹایا جائے اورسابقہ اساتذہ کی دوبار ہ تقرری کی جائے ،یونیورسٹی کے سابقہ کردارکوبحا ل کیا جائے ۔
عرضداشت پردستخط کرنے والوں میںمولانامحمدرئیس اشرف نعیمی ، پون اگروال، شفی احمد ایڈوکیٹ ،سلیم بیگ ،بلال احمد ،رام سنگھ ،محمد عالم ، جابر خان،اورظہیر عالم وغیرہ کے نا م شامل ہیں۔