لکھیم پور (بھاشا)۔لکھیم پورمیں ایک لاپتہ نابالغ لڑکی کی برہنہ لاش برآمد کی گئی ہے ۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ لاش ندھاسن تھانہ علاقہ میںگنے کے ایک کھیت سے برآمد ہوئی ہے ۔ لڑکی منگل کی شام سے لاپتہ تھی۔ وہ مویشیوںکیلئے چارہ لینے کیلئے کھیت میں گئی ہوئی تھی۔ ترجمان کے مطابق لڑکی کے کپڑے اس کی لاش سے کچھ فاصلے پر پڑے ہوئے تھے۔ ترجمان نے بتایا کو لڑکی کی آبرو ریزی کے بعد قتل کیا گیا ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ لاش کو طبی معائنہ کے لئے بھیج دیا گیا۔ پوسٹ مارٹم چار ڈاکٹروںکی ٹیم کے ذریعہ کیاجائے گااور اس کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی۔ ایس پی اروند سین یادو نے بتایاکہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہوکوسکے گا کہ لڑکی کی آبروریزی کی گئی ہے یانہیں۔