سافٹ ڈرنک کو را ت میں استعمال کرنے والے بچے اب خبردار رہیں۔ نوجوان بچوں میں عام ہوتی جارہی ہے یہ عادت ان کے دانتوں پر خطرناک طریقے سے اثر انداز ہوسکتی ہے۔تازہ ترین تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ سافٹ ڈرنک کمپنیوں کے برانڈیڈ جوس اور دوسری برانڈیڈ مشروبات جن میں ایسڈ کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے ،نوجوان افراد کے دانتوں کے لئے کئی اعتبار سے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیاہے کہ سافٹ ڈرنک کے بڑھتے ہوئے کلچر نے جس میں دیر رات کو کھانا کھانا اور اس کے اوپر تیز ابیت سے بھرپور مشروب پینا عام ہوگیا ہے،دانتوں کی صحت کے لئے بہت ہی خطرناک ہے۔ نوجوان اکثر کھانا کھاکر اور ڈرنک پی کر دانت صاف نہیں کرتے جو دانتوں پر برا اثر ڈالتا ہے۔تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کچھ مشروب جن میں تیزابیت بہت زیادہ ہوتی ہے ان کو پینے کے بعد دانت صاف کرنے سے بھی ان کا اثر زائل نہیں ہوتا اور دانتوں کا سڑنا ناگزیر ہوجاتا ہے۔