عراق کے شیعہ رہ نما مقتدیٰ الصدر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شدت پسند اسلامی تنظیم دولت اسلامی عراق و شام [داعش] کے جنگجو دارالحکومت بغداد پر حملہ کرنے والے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات سے پتا چلا ہے کہ “داعش” بغداد پر حملہ کرنے کے لیے پر تول رہی ہے اور یہ حملہ کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں مقتدیٰ الصدر کا کہنا تھا کہ وہ وطن اور مقدس مقامات کے دفاع کے لیے اپنے حامیوں کے ساتھ ساتھ دیگر متعلقہ قوتوں کے ساتھ بھی رابطہ کر رہے ہیں تاکہ دہشت گردوں کو بغداد پر حملے سے روکا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ عراقی فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت، مقدس
مقامات، مساجد، کلیساوں اور دیگر عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔