لکھنؤ۔(نامہ نگار)غازی پور پولیس نے پونے سے لکھنؤ فریب دہی کرکے گاڑی لانے والے کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے ان کے پاس سے اسکارپیو گاڑی برآمد کی ہے۔ پونے (مہاراشٹر) سے فریب دہی کرکے اسکارپیو ایم ایچ ۱۲جے ایم ۸۸۲۸کو لکھنؤ لانے والے شخص کا بھانڈہ تب پھوٹا جب گاڑی سروس کیلئے مہندرا ورک شاپ گئی تھی۔ سروس ہونے کے بعد جب گاڑی کا پیغام گاڑی مالک کو فون پر گیا تو اسے پتہ چلا کہ اس کی گاڑی اس وقت لکھنؤ کے ورکشاپ میں سروس کیلئے گئی تھی۔ گاڑی مالک نے جب ورک شاپ سے رابطہ قائم کیا تو اسے معلومات حاصل ہوئی کہ دیپو سنگھ نام کا شخص گاڑی سروس کرانے کیلئے ورکشاپ لے کر آیا تھا۔ اس بات کی اطلاع ورکشاپ انچارج نے پولیس کو دی۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے گاڑی کو قبضہ میں لے کر اندرانگر کے سی بلاک کے باشندہ سودیش پرتاپ سنگھ عرف دیپو سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے جب گاڑی مالک سے بات کی تو پتہ چلا کہ اس کے ساتھ فریب دہی کرکے ان کی گاڑی پونے سے لکھنؤ لے جائی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دیپو اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر گاڑی کیرائے پر لیتا تھا اس کے بعد اسے فریب دہی کرکے فروخت کردیتا