لکھنؤ۔ وزیر گنج کے ڈالی گنج علاقہ میں گومتی ندی میں ایک خاتون کی لاش تیرتی ہوئی ملی،فی الحال لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ڈالی گنج کے للو دھرم شالہ کے پاس گومتی ندی میں جمعہ کی صبح لوگوں نے ایک خاتون کی لاش تیرتی ہوئی دیکھی۔ لوگوں نے اس کی اطلاع وزیر گنج پولیس کودی۔ موقع پر پہنچی وزیر گنج پولیس نے ملاحوں کی مدد سے کسی طرح لاش کو ندی سے باہر نکلوایا، کافی دیر تک لاش کی شناخت کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی کامیابی ہاتھ نہیں لگی۔ تفتیش کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ ایس او وزیر گنج نے بتایا کہ خاتون کی عمر ۳۰ سے ۳۵ برس بتائی جا رہی ہے اور لاش کئی دن کی پرانی ہو چکی تھی۔ خاتون کے جسم پر ساڑی موجود تھی۔