لکھنؤ۔ (بیورو)۔ حکومت کی ہدایت پرریاست میں اسکولی بچوں کو لے جانے والی گاڑیوں کی ریاست گیر جانچ مہم میں اب تک ۹۱۲۴ گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جس میں ۳۷۷۲ گاڑیوں کا چالان کیا گیا۔ ۱۵۱۳ گاڑیاں بند کی گئی ہیں۔ ان میں ۱۱۳۳ بغیر پرمٹ کے چلائی جا رہی تھیں۔ ۹۸۳ گاڑیاں بغیر فٹنیس سرٹیفکیٹ کے پائی گئیں اور ۱۱۲ غیر
مجاز طریقہ سے سی این جی کٹس لگی پائی گئیں۔