قیمہ ایک کپ ابلا ہوا، آلو ایک کپ ابلے ہوئے، پیاز ایک عدد باریک باریک کٹی ہوئی، ہری مرچ چار عدد باریک کٹی ہوئی، ہرا دھنیا حسب ضرورت، پودینہ حسب ضرورت، نمک حسب ضرورت، ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ، چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ، گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ پسا ہوا، انار دانہ ایک چائے کا چمچ کٹا ہوا، مکھن چار کھانے کے چمچ، آٹے یا میدے کے پیڑے چھ عدد، تیل یا گھی فرائنگ کے لئے حسب ضرورت
ترکیب۔
قیمہ، ابلے آلو، پیاز، ہری مرچیں، ہرا دھنیا، پودینہ، نمک، ثابت دھنیا، سفید زیرہ، انار دانہ اور تمام مصالحوں کو اچھی طرح مکس کر لیں۔ بنے ہوئے پیڑوں کو تھوڑا سا بیل لیں۔ ایک بیلے ہوئے پیڑے پر قیمہ، آلو کا آمیزہ پھیلا کر دوسرا اوپر اچھی طرح بند کر دیں، اور مزید بیل لیں۔ گرم توے پر مکھن لگا کر پراٹھا تل لیں، اسی طرح تمام پراٹھے بنا لیں۔