ٹورنٹو۔۔17 گرینڈ سلیم خطابوں کے مالک راجر فیڈرر اپنا 33 واں جنم دن منانے کے ساتھ ہی ٹورنٹو ماسٹرز کے مرد سنگلز کے کوارٹرفائنل میں اسپین کے ڈیوڈ فیرر کوہرا کر سیمی فائنل میں داخل ہوئے۔ کیریئر کے 80 ویں خطاب کے نزدیک پہنچ چکے ہیں۔ ایک اورکواٹر فائنل مقابلے میں بلغاریہ کے گرگوردمتروو نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو جبکہ فرانس کے جو سونگا نے برطانیہ کے اینڈی مرے کو اورا سپین کے فیلسانو لوپیز نے کینیڈین ملوس رااینی کو شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل میں داخل ہوگئے۔ فیڈرر ٹورنٹو میں راجرز کپ ٹورنامنٹ میں چار بار فائنل میں پہنچے ہیں جبکہ دو مرتبہ انہوں نے یہاں خطاب جیتا ہے۔ فیڈرر کا اگلا مقابلہ لوپیز کے ساتھ ہوگا جبکہ دمتروو کا مقابلہ سونگا کے ساتھ ہو گا۔ سونگا نے تیسرے دور میں دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ کو ہرا کر بڑا الٹ پھیر کیا تھا۔ فیرر کا سوئس کھلاڑی کے خلاف کا اسکور ہونے کے دوسرے سیٹ میں یہ خطرہ پیدا ہو گیا تھا ۔ فیڈرر کی حمایت میں پہنچے شائقین کی خوشی پر پانچویں سیڈ فیرر پانی نہ پھیر دیں، لیکن فیرر کے خلاف جیت درج کر فیڈرر نے اپنی سالگرہ کے جشن کو پھیکا نہیں پڑنے دیا۔ میچ جیتنے کے بعد فیڈرر نے جوش بڑھا رہے ناظرین کو کہا .۔ اس عمر میں بھی ٹینس کھیلنا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جیسا ہے۔ مجھے ٹینس سے محبت ہے لیکن اس سے زیادہ مزہ اس بات میں ہے کہ آپ فیرر جیسے کھلاڑی کے خلاف جیتتے ہو۔ ہم کل دوبارہ اسی کورٹ پر آغاز کریں گے۔سیمی فائنل میں فیڈرر سے بھڑنے والے لوپیز نے تیسرے دور میں چوتھی سیڈ ٹامس بیردچ کو ہرا دیا تھا۔ اپنا پہلا اے ٹی پی ٹور ماسٹرز 1000 جیتنے کیلئے لوپیز کی نگاہیں
فیڈرر کو شکست دے کر بڑا الٹ پھیر کرنے پر ٹکی ہوں گی۔