کانپور(نامہ نگار)شیعہ عالم دین مولانا کلب جوادنقوی اتوارکے روز شہر میں دورے پر آئے تھے وہ یہاں آصف مسعود کی موت پر منعقد ایک پروگرام میں شامل ہونے آئے تھے یہاں انھوں نے نواب دلہا کی مسجد پٹکاپور میں ایک دعائیہ جلسہ کو بھی خطاب کیا۔ذرائع کے مطابق شیعہ عالم دین نے اپنے حامیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم خاں کے خلاف متحد ہونے کاپیغام دیا۔ نام ظاہر نہ کئے جانے کی شرط پر ایک شخص نے بتایاکہ آئندہ ۲۳؍تاریخ کو ایک بارپھر اعظم خان کے خلاف مظاہرہ کیاجاسکتاہے اسلئے شہر سے بسوں کے ذریعہ لوگ لکھنؤ پہنچیں گے۔ایسا منصوبہ ریاست کے ہرشہر میںبنایاجارہاہے بتایا جارہاہے کہ اس بار پہلے سے ہی زبردست مظاہرہ کیاجانے کا امکان ہے۔