گورکھپور(نامہ نگار)ایمس کی تفتیش کے سلسلے میں اب مطالبہ میں تیز ی آگئی ہے۔اس مطالبے پر پوروانچل سینا کے کارکنان نے مظاہرہ کیا جس میں پوروانچل ایمس ستیہ گرہ یونین کے کارکنان کی بھوک ہڑتال بھی جارہی رہی۔آرایمس سنگھ نے جیتنا تیراہے پر اس سلسلے میں ایک دستخطی مہم بھی شرو ع کی۔پوروانچل سینا کے صدر دھیرندر پرتاپ نے کہا کہ گزشتہ تین برسوںسے انسفلائٹس نے ہزاروں معصومو ںکی جان لے لی ہے لیکن حکومت نے ابھی تک اس سلسلے میںکوئی کارروائی نہیں کی ہے۔قومی جنرل سیکریٹری پرمب کمار شریواستوا نے کہا کہ پوروانچل کے ساتھ سوتیلا سلو ک کیا جارہاہے انسفلائڈس سمیت دیگربیماریاں بھی یہاں جورپکڑرہے ہیں۔ میڈکل کالج میں بہاراورنیپال کے ساتھ ہی پوروانچل کی نصف آبادی علاج کروارہی ہے۔اس لئے یہاں ایمس کی تاسیس ہوناضروری ہے۔