لکھنؤ۔(نامہ نگار)عراق پر امریکہ کی جانب سے کی گئی بمباری کے خلاف آل انڈیا مسلم ویلفیئر سوسائٹی کے کارکنان نے نویگ کالج کے نزدیک امریکی صدربراک کاباما کا پتلا نذر آتش کیااور جم کر نعرے بازی کی۔ آل انڈیا مسلم ویلفیئرسوسائٹی کے صدر عمران خان نے کہا کہ جس طرح امریکہ اپنی تانا شاہی کے سبب پوری دنیا پر اپنی حکمرانی چلاتا ہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ امریکہ عراق کو مکمل طور سے بمباری کرکے ختم کرنا چاہتا ہے اس طرح پوری دنیا پر اپنی بادشاہت قائم کرنے کی حماقت کررہا ہے۔ اسرائیل امریکہ کے ہی شہ پر اس کی سرپرستی میں فلسطینیوں پر بھی بمباری کررہا ہے جس میں لاکھوں بے گناہ ومعصوم بچے موت کی آغوش میں سماں گئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ مرکزی حکومت کو مداخلت کرکے امریکہ کو عراق پر بمباری کرنے سے روکنے کیلئے اقوام متحدہ میں اپنی مخالفت درج کرانا چاہئے۔ اسرائیلیوں کوبھی فلسطین پر بمباری کرنے سے روکنے کیلئے اپنی بات کو کہنا چاہئے جس سے لاکھوں بے
گناہوں کی جان بچ سکے۔ مظاہرے کے دوران کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے۔