مانٹریل۔پولینڈ کے اگنسکاردوانسکانے سابق نمبر ون کھلاڑی امریکہ کی وینس ولیمز کو آسانی سے شکست دے کر مانٹریل کپ خاتون ٹینس ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔تیسری سیڈ ردوانسکانے وینس کو خواتین سنگلز کے فائنل میںلگاتار سیٹوں میں 6 ۔ 4۔ 6 ۔ 2 سے شکست دے خطاب پر قبضہ کیا۔ردوانسکا کے لئے سیشن کی یہ پہلی جیت ہے۔سال کے آخری گرینڈ سلیم امریکی اوپن سے اس جیت کو اہم سمجھا جا رہا ہے۔
کیریئر کے 14 میں سے 11 گرینڈ سلیم ہارڈ کورٹ پر جیت چکی ردوانسکا نے میچ کے بعد کہا میرے کیریئر کا سب سے بڑا خطاب ہے۔پولینڈ کی پہلی گرینڈ سلیم فائنلسٹ اور پہلا ڈبلیوٹی اے خطاب جیتنے والی ردوانسکانے کہاڈرا میں تمام بڑی کھلاڑی تھی اور اس کے باوجود جیتنا میرے لیے بہت بہت خاص ہے ۔ ردوانسکانے کہامجھے لگتا ہے کہ وینس نے پورے ہفتے بہت اچھا ٹینس کھیلا اور فائنل تک بڑے کھلاڑیوں کو شکست دی۔وینس اس وقت اچھی فارم میں ہے اور ایسے وقت میں ان کو ہرانا میرے لیے کافی خاص ہے۔کینیڈا میں رنراپ رہی وینس اس ہار کے باوجود ٹورنامنٹ میں اپنی اچھی کارکردگی کی بدولت مارچ 2013 کے بعد پہلی بار درجہ بندی میں سب سے اوپر 20 کھلاڑیوںمیں واپس لوٹ آئی ہیں۔اس کے علاوہ وینس کمائی کے معاملے میں کیریئر میں تین کروڑ ڈالر کے کلب میں اپنی بہن سرینا ولیمز اور ماریا شاراپووا کے ساتھ شامل ہو گئی ہیں۔ دو بار کی امریکی اوپن چمپئن وینس نے کہامیں طویل سے 20 کھلاڑیوں میں پہنچنا چاہتی تھی۔ میرے لیے یہی مقصد تھا۔ میںاس کے بعد ٹاپ 16 کا ہدف رکھوں گی۔اور اسی طرح سے آگے بڑھنا چاہوں گی۔اس سطح پر اگر میں ٹینس کیلئے کچھ مدد فراہم کر پائوںگی تو میرے لیے اہم ہوگا۔ خطابی مقابلے میں ردوانسکا نے سینٹر کورٹ پر تیز دھوپ کے بیچ شروعات سے اپنا دبدبہ بنا کر رکھا اور دو بار وینس کی سروس بریک کر سبقت بنائی۔ امریکی کھلاڑی نے بھی ان کی سروس بریک کرنے کی کوشش کی لیکن دنیا کی پانچویں نمبر کی کھلاڑی نے آسانی سے اوپننگ سیٹ 6۔ 4 سے جیت لیا۔ دوسرے سیٹ کی شروعات بھی پولش کھلاڑی نے زبردست انداز میںہراتے ہوئے وینس کی سروس بریک کی اور سبقت بنائی۔
اسکے بعد دوبارہ سابق نمبر ایک کھلاڑی کی سروس بریک کر ردوانسکا نے 5 ۔ 2 کی آسان سبقت بنائی۔آخری میں ایس لگا کر تیسری سیڈ کھلاڑی نے جیت اپنے نام کر لی۔