ممبئی:ٹاٹاموٹرس کا منافع ۳۰ستمبر کو ختم ہوئی دوسری سہ ماہی میں ۷۱ء۷۰فیصد بڑھ کر ۸۶ء۳۵۴۱کروڑ روپئے ہو گیا۔ ٹاٹا موٹرس نے کہا کہ گذشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں اسے ۷۳ء۲۰۷۴کروڑ روپئے کا منافع ہو اتھا۔ تعداد کے لحاظ سے کمپنی کی فروخت ۱۵۰۹۳۰گاڑیوں کی رہی جبکہ گذشتہ مالی سال میں اسی سہ ماہی میں کمپنی نے ۲۲۳۶۶۵گاڑیاںفروخت کی تھیں۔