نئی دہلی (بھاشا) وزیر اعظم نریندر مودی ۱۶؍اگست کو نیو ممبئی میں جواہر لعل نہرو بندرگاہ ٹریسٹ کے زیر اہتمام بندرگاہ خدمت میں معمور سیج پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔
یہ ملٹی پروجیکٹ چار ہزار کروڑ روپئے کی لاگت سے تیار کیاجائے گا۔اطلاعات کے مطابق ۲۷۷ہکٹر میں مجوزہ صنعتی ڈھانچہ میں عوامی اور نجی حلقے سے درآمد کی اسکیم ہے۔ اس خود اعتماد ترقیاتی پروجیکٹ میں ۱۵لاکھ افراد کو روز گار ملنے کی توقع ہے۔جے این پی ٹی، این پی وی مشہور کمپنیوں کے زیر اہتمام یہ پروجیکٹ تین سال میں پورا کرلیا جائے گا۔