مظفرنگر۔ (بھاشا)۔ مقامی ٹی وی چینل کے ایک صحافی نے پولیس کے ذریعہ اپنی شکایت پر کارروائی نہ کئے جانے سے پریشان ہوکر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔ شہر کے ایس پی شرون کمار نے کہا کہ متاثر کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ ٹی وی چینل کے سربراہ کے مطابق متاثر نے اپنے ایک سوسائڈ نوٹ میں تحریر کیا ہے کہ ان کی موت کیلئے پولیس ذمہ دار ہوگی۔ گزشتہ ہفتے اس مقامی ٹی وی چینل کے دفتر پر کچھ نامعلوم لوگوں نے حملہ کر دیا تھا جس کے بعد متا ثر نے شکایت درج کرائی تھی لیکن پولیس کے ذریعہ کارروائی نہ کئے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے متاثرہ نے کل زہر کھاکر خود کشی کر نے کی کوشش کی۔
مسٹر کمار نے کہا کہ حملہ میں شامل ملزمین کو پکڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
دونوں واقعات کی مخالفت میں صحافیوں نے یہاں بڑھانا چوک پر دہلی- دہرادون قومی شاہراہ کو متاثر کر دیا۔