کانپور(نامہ نگار)ٹریفک محکمہ کے ذریعہ وقت وقت پر مہم چلاکرشہر میں ٹریفک نظام کو درست رکھنے کا دعویٰ کیا جاتاہے۔جانچ مہم کے دوران درجنوں گاڑیوں کے چالان بھی کاٹے جاتے ہیں اس کے بعد بھی شہر کو جام سے نجات ملتی نظرنہیں آرہی ہے۔ ٹریفک محکمہ نے دوشنبہ کے روزدعویٰ کیا کہ اس کی چارٹیمیں نوپارکنگ ،اوورلوڈنگ اور ونوے سے وابستہ اصولوں پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف مہم چلارہی ہے بڑاچوراہے کے پاس خود ٹی آئی محمود علی اپنی ٹیم کے ساتھ جانچ مہم کے دوران موجود نظرآئے انھوںنے دعویٰ کیا کہ پورے شہر میں ۵۴چالان کاٹے گئے ۔ کچ
ھ ہی دوری پر واقعہ نوین مارکیٹ میں کچھ روز قبل اس علاقہ نوپارکنگ زون قراردیاگیاتھایہاں سے اب بریکیٹنگ کو کنارہ کھسکا کر روڈچارپہیاگاڑیوںکیلئے کھول دی ہے ای دومقامات پر گاڑیاں اسطرح کھڑی ہیں کہ کسی چارپہیاگاڑی کے نکلنے کی جگہ نہیں ہے۔ایس پی ٹریفک منی رام سے سوال کئے جانے پر وہ بتاتے ہیں ہمارے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے اگراس معاملے میں کوئی اطلاع ملتی ہے تو ہم جانچ کرواکر کارروائی کریں گے۔ایسی ہی صورتحال شہر کے کئی حصوںمیں دیکھی جاسکتی ہے جہاں کے بارے میں ٹریفک محکمہ کو خبر بھی نہیں ہوتی اورضابطوںکی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں۔