کوالالمپور۔دنیا کے نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی ملائیشیا کے لی چونگ وئی نے کہا ہے کہ اس ماہ کے آخری میں ڈنمارک میں شروع ہونے والی عالمی چمپئن شپ میں ان کے لیے سب سے بڑا خطرہ گلاسگو کامن ویلتھ کھیلوں کے طلائی تمغہ فاتح ہندوستان کے پی کشیپ ہوں گے۔ہیمسٹرنگ چوٹ کی وجہ لی چونگ وئی گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں میں نہیں کھیل پانے کی وجہ اپنے خطاب کا بھی دفاع نہیں کر پائے تھے۔ ہندوستان کے پی کشیپ نے گلاسگو میں مردسنگل میں سنگاپور کے کھلاڑی کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا تھا۔ دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی لی اس وقت مکمل طور پر فٹ نہیں تھے چوٹ کے بعد کورٹ پر واپسی کر رہے ہیں۔ ایسے میں انہیں عالمی چمپئن شپ میں پہلی بار خطاب جیتنے کو لے کر بھی بہت اعتماد نہیں ہے۔ لی نے کہا میرے لیے عالمی چمپئن شپ میں پہلی بار خطاب جیتنا آسان نہیں ہوگا۔ میرے سامنے شاید دوسرے راؤنڈ میں ہندوستانی کھلاڑی کشیپ ہوں گے جو موجودہ دولت مشترکہ چمپئن ہیں۔ملائیشیا کھلاڑی نے کہا میرے
لیے کوپن ہیگن میں بہتر کرپانا آسان نہیں ہوگا۔ مجھے اپنے تمام اپوزیشن کھلاڑیوں کے بارے میں پھر سے جاننا ہوگا اور کشیپ جیسے کھلاڑیوں کے خلاف بہتر حکمت عملی بنانی ہوگی۔ میں نے ان کو پہلے بھی شکست دی ہے۔ لیکن اس بار کوپن ہیگن میں صورتحال میرے لیے الگ ہوگی۔عالمی چمپئن شپ کے امکانات کو لے کر لی نے کہامیرادماغ کھیلنے اور جیتنے کے لیے تیار ہے لیکن میرا جسم ساتھ نہیں دے رہا ہے۔ میں نے 80 فیصد ٹھیک ہو چکا ہوں لیکن ٹریننگ کے دوران مجھے کافی جدوجہد کرنا پڑ رہا ہے۔ میرا مزاج بھی تھوڑا خراب ہو گیا ہے۔ میرے پیروں میں بہت تکلیف ہے اور کھیلتے وقت مجھے ابھی بھی دوت ہو رہی ہے ۔اس سال کے شروعات میں 31 سالہ لی نے اپنے ریٹائرمنٹ کولیکر بھی کوئی فیصلہ لینے کی بات کہی تھی۔ لیکن دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی نے کہا جیسے جیسے عالمی چمپئن شپ قریب آ رہی ہے مجھ پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔25 سے 31 اگست تک چلنے والی عالمی چمپئن شپ کیلئے پیر کو کوالالمپور میں ڈرا نکالے گئے۔دو بار کے ورلڈچمپئن چین کے لن ڈان کی غیر موجودگی میس بار ملائیشیا اسٹار لی کو خطاب کا مضبوط دعویدار مانا جا رہا تھا۔ لیکن چوٹ سے جوجھ رہے لی نے عالمی چمپئن شپ کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں ہونے کی بات کہہ کر ملائیشیا بیڈمنٹن شائقین کو مایوس ضرور کر دیا ہے۔ غور طلب ہے کہ لی اپنے حریف چینی کھلاڑی ڈان سیپنے آخری دو فائنلس ہار چکے ہیں۔ لیکن دو بار کے اولمپک اور پانچ مرتبہ کے ورلڈچمپئن ہونے کے باوجود ڈان اس بار ڈینمارک کیلئے کوالفائی نہیں کر پائے ہیں۔