محض 14 سال کی عمر میں فلم ’’چاند سا روشن چہرہ‘‘ میں اداکاری کرکے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کرنے والی اداکارہ تمنا بھاٹیہ بعد میں ساوتھ کی فلموں میں چلی گئیں۔ ساوتھ میں اب تک 35 سے زائد فلمیں کرچکیں تمنا یہاں کی سوپر اسٹار بنی ہوئی ہیں۔ پورے آٹھ سال بعد ساجد خان کی فلم ہمت والا سے تمنا نے ہندی فلموں میں واپسی کی تھی، لیکن یہ فلم ناکام رہی۔ پھر انہوں نے ساجد خان کی ہی ڈائرکشن میں بنی فلم ہمشکلیس میں بھی کام کیا لیکن اس سے بھی انہیں کوئی خاص کامیابی نہیں ملی۔ تمنا جہاں ساوتھ کی فلمیں کررہی ہیں وہیں وہ ہندی فلموں میں بھی مصروف ہے۔ فی
الحال ساوتھ میں تمنا ایوارڈیافتہ ڈائرکٹر ایس ایس راج مولی کی میگا بجٹ مووی ’’بہوبلی‘‘ کررہی ہیں جس میں پربھاس اور رانا دگوباٹی ان کے ہیروز ہیں۔ وہیں وہ مہیش بابو کے ساتھ فلم ’’آگاڈو‘‘ کے مین لیڈ میں ہے۔ ساجد فرہاد کے ڈائرکشن میں بنی فلم ’’انٹرٹیمنٹ‘‘ میں تمنا بھاٹیہ نے اکشے کمار کے مقابل مرکزی کردار نبھایا ہے۔ ایکشن کامیڈی سے بھرپور تمنا بھاٹیہ کی یہ فلم 8 اگست کو ریلیز ہو رہی ہے جس سے انہیں زبردست توقعات میں پچھلے دنوں فلم کے پروموشن کے موقع پر یہاں تمنا کے سیاست کو دیئے گئے ایک انٹرویو کا خلاصہ پیش ہے۔
س : کیا اب آپ پوری طرح سے ہندی فلموں میں واپس ہوگئی ہیں؟
ج : ایسا کچھ نہیں ہے مجھے جہاں بھی اچھے چیلنج بھرے کردار نبھانے کا موقع ملیگا اچھی فلموں میں اپنے ٹیلنٹ کو دکھانے کا موقع ملیگا میں وہاں کام کروں گی۔ میرے لئے بالی ووڈ یا ساوتھ کی فلم انڈسٹری میں کوئی فرق نہیں ہے۔ پچھلے ہفتہ ہی میں لداخ سے واپس لوٹی ہوں۔ لداخ میں پچھلے 15 دنوں سے میں ایک ساوتھ کی فلم کی شوٹنگ کررہی تھی۔ اب یہاں ہندی فلم انٹرٹینمنٹ کے پرموشن کے لئے آئی ہوں۔ جس کے رائٹر و ڈائرکٹر ساجد اور فرہاد ہیں اس فلم میں میرے علاوہ اکشے کمار، کرشنا ابھیشیک، پرکاش راج سونو سود اور متھن چکرورتی بھی ہیں۔
س :ساجد خان کے ساتھ آپ کی پچھلی فلم ہمت والا نے تو باکس آفس پر پانی بھی نہیں مانگا تھا اس کے بعد آپ نے ان کے ساتھ ان کی دوسری فلم ہمشکلس میں بھی کام کرنا کیوں منظور کیا؟
ج : آپ کی بات سچ ہے ہمت والا کو کامیابی نہیں ملی تھی لیکن وہ فلم الگ طرز کی تھی اس زمرہ میں ساجد خان نے پہلی بار کام کیا تھا، لیکن میں ساوتھ میں تین درجن فلمیں کرچکی ہوں اس لئے فلموں کی کامیابی اور ناکامی سے جڑی ہر بات کو اچھی طرح سے سمجھتی ہوں کے کوئی بھی اداکار، رائٹر ڈائرکٹر یا کریٹیو انسان ہمیشہ کامیاب فلم نہیں دے سکتا کچھ فلمیں چلتی ہیں اور کچھ نہیں لیکن اس سچ سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ساجد خان ایک اچھے ڈائرکٹر ہیں ہمت والا سے پہلے ان کی کئی فلمیں ہٹ کیسے ہوتیں۔
س : انٹرٹیمنٹ ایک کامیڈی فلم ہے اور کامیڈی فلموں میں ٹائمنگ کافی اہمیت رکھتی ہے یہ آپ نے کیسے سیکھا؟
ج : ایمانداری سے کہوں تو کامک ٹائمنگ نہ کوئی سیکھ سکتا ہے اور نہ ہی کوئی کسی کو سکھا سکتا ہے اسی لئے سیٹ پر میں ہمیشہ اکشے اور کرشنا ابھیشیک کے ساتھ بیٹھا کرتی تھی جب یہ لوگ بات کرتے تھے یہ سب جب آپس میں ہنسی مذاق کرتے تھے تو میں بہت توجہ سے محسوس کرلیتی تھی پھر اسے ہی میں اپنی پرفارمینس میں لانے کی کوشش کرتی تھی ۔ یہاں تک کے جب میرا سین نہیں ہوتا تھا تب اکشے اور ابھیشیک کی پرفارمینس دیکھنے کے لئے میں کیمرے کے پیچھے بیٹھ کر انہیں دیکھتی تھی۔ یہ سب اتنے تجربہ کار ہیں کے انہیں دیکھ کر ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
س : کسی کردار کو انصاف کے ساتھ نبھانے میں لک کتنا اہم ہوتا ہے؟
ج : کوئی بھی کردار جب ایک جیسا دکھنے لگتا ہے تو اسے نبھانے کے لئے آپ کی 50 فیصد مشکل حل ہو جاتی ہے ہم جس کردار کو نبھا رہے ہیں اس کے جیسا لک نہیں ہے تو اس کردار کو نبھانا مشکل ہو جاتا ہے اور پھر ہم جب اس کردار کو نبھاتے ہیں تو لوگ اس پر یقین نہیں کرپاتے ۔ اس لئے کردار کو انصاف کے ساتھ پردے پر نبھانے کیلئے لک بہت معنی رکھتی ہے۔
س : انٹرٹینمنٹ سے بہت سی توقعات ہیں اس بارے میں آپ کیا کہیں گی؟
ج : ہاں میں اس فلم سے بہت ساری امیدیں لگائے ہوئے ہوں بالخصوص میں اس فلم میں موجود کتے (جونیر) کی کامک سے بہت خوش ہوں لوگ اس فلم کو دیکھنا پسند کریں گے۔ یہ ایک فیملی انٹرٹینمنٹ فلم ہے جسے بوڑھے بچے سبھی لطف اندوز ہوں گے۔ مجھے توقع ہے کہ اس فلم کے بعد بالی ووڈ میں میرے کیریئر میں بہت ساری تبدیلیاں بھی واقع ہوں گی یہ ساجد فرہاد کی بحیثیت ڈائرکٹر بھی پہلی فلم ہے۔ انہوں نے اس فلم پر زبردست محنت کی ہے۔ میرے خیال میں یہ ایک پرفیکٹ فلم ہے۔
س : اس فلم میں ایک کتے کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟
ج : ہاں یہ میری زندگی کا بہت بڑا اور یادگار تجربہ رہا جب ساجد فرہاد نے مجھے اس فلم کی کہانی سنائی تو میں حیران رہ گئی۔ میں یقین نہیں کرپا رہی تھی اور مجھے لطف بھی آرہا تھا مجھے سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ وہ کیا کرنے جارہے ہیں میں ہمیشہ کتوں سے پیار کرتی رہی ہوں۔ مجھے اس فلم میں چار سالہ کتے کے ساتھ کام کرنے میں بڑا مزہ آیا وہ بہت ٹرینڈ ہے۔
س : اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟
ج : وہ ایک ٹیلنٹیڈ اور ڈسپلن کے انسان ہیں اور انہیں جو سوپر اسٹار کی اسٹار ڈم ملی ہے وہ اسی کی وجہ سے ملی ہے۔ وہ ہم جیسے اداکاروں کو بہت تعاون دیتے ہیں اور پوری طرح ساتھ لیکر چلتے ہیں۔ اور ذرا بھی نروس ہونے نہیں دیتے۔ میں جہاں تک سمجھتی ہوں انہوں نے اپنے کیریئر میں مختلف شیڈز کے کردار نبھائے ہیں ان کے ساتھ کام کرنے کا میرے لئے یادگار تجربہ رہا۔
س : اکشے کمار شوٹنگ کے وقفہ کے دوران اپنے ساتھی اداکاروں سے کامک کرنے کیلئے مشہور ہیں۔ آپ کے ساتھ انہوں نے کیا کیا؟
ج : ہاں انہوں نے ایسا بہت کچھ کیا ایک دفعہ انہوں نے میری کرسی پر دو انڈے رکھ دیئے تاکہ میں بیٹھ جاوں لیکن اچھا ہوا کسی نے مجھے پہلے سے آگاہ کردیا اور میں محفوظ ہوگئی۔
س : ساجد خان کے ساتھ آپ نے دو فلمیں کیں ، دونوں نے بھی کوئی خاص کمال نہیں دکھایا، کیا آپ مستقبل میں کوئی اور فلم پھر ایک بار ان کے ساتھ کرنا چاہیں گی؟
ج : ہاں یقینا میں ان کے ساتھ اور بھی فلمیں کرنا چاہوں گی، لیکن اس بار میں ان کے ساتھ کچھ الگ موضوعات کی فلمیں کرنے کو ترجیح دوں گی۔
س : بالی ووڈ کے اور کونسے پراجکٹس آپ کے پاس ہیں ؟
ج : ہمت والا کی ریلیز سے پہلے اور ریلیز کے بعد بھی مجھے کئی فلموں کے آفرز ملے ہیں، لیکن چونکہ میں ساوتھ کی فلموں میں مصروف ہوں اس لئے ابھی کسی کو ہری جھنڈی نہیں دکھائی۔
س : ساوتھ میں کیا چل رہا ہے؟
ج : فی الحال میں ساوتھ کی تین بڑی فلمیں کررہی ہوں ایک آگاڈو مہیش بابو کے ساتھ ہے دوسری پربھاس کے ساتھ فلم ’’بہوبلی‘‘ کررہی ہوں اور تیسری فلم تمل ہے جو آریہ کے ساتھ کررہی ہوں۔