بلند شہر، 12 اگست (یو این آئی) اترپردیش کے بلند شہر میں کل عصمت دری کے دوواقعات سامنے آئے ہیں۔ بلند شہر کے کاکوڑ علاقہ میں عصمت دری کے دو واقعات ہوئے ہیں اور پولیس اس میں ملوث افراد کی تلاش کررہی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ ایک شادی شدہ خاتون کی عصمت دری کا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کچن نہر پور گاؤں میں کچھ شر پسندوں نے خاتون کے شوہر کو باندھ دیا اور خاتون کی آبروریزی کی ۔دوسرا واقعہ رام گڑھی گاؤں کا ہے جہاں ایک طالبہ نے اپنے ٹیچر پر عصمت دری کرنے اور اس کی ویڈیو بنانے کی شکایت کی ہے۔ پولیس ملزم ٹیچر کنور پال کی تلاش کررہی ہے۔پولیس دونوں واقعات کی تحقیق کررہی ہے۔