باغپت، 12 اگست (یو این آئی) اترپردیش میں باغپت کے بڑوت علاقے میں آج بدمعاشوں نے اندھادھند فائرنگ کرکے دو لوگوں کو قتل کردیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ جے کے شاہی نے بتایا کہ بڑوت علاقے میں ایک ماہ قبل ایک شخص کو قتل کردیا گیا تھا اسی کا انتقام لینے کے لئے دو گاڑیوں سے آئے لوگوں نے رام کیشور کے گھر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے رام کیشور اور راج ویر کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔مسٹر شاہی کے مطابق ایک ماہ قبل ہوئے قتل کے الزام میں رام کیشور اور راج ویر کے تین بھائی جیل میں بند ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نامزد رپورٹ درج کرکے پولیس قاتلوں کو تلاش کر رہی ہے