کانپورشہر(نامہ نگار)بی جے پی کے رام کشن سینگرکی صدارت میں گوپال نگر،یشودہ نگرجیوتی قتل کے معاملے میں پیوش کو پھانسی کی سزا، جیوتی کو انصاف دلانے اورراکیش نائک کو معطل کئے جانے کے سلسلے میں انسانی زنجیربنائی گئی۔اس موقع پر رام کرشن سینگر نے کہاکہ مقتول پیوش نے قتل کی واردات کو انجام دے کر کانپورشہر کو شرمسارکیا۔ انھوں نے کہا کہ جیوتی کوانصاف دلانے کیلئے انسانی زنجیربناکر انصاف دلانے کا مطالبہ کیاگیاہے۔اس کے علاوہ سی اوراکیش نائیک کو انھوں نے ایماندارمحنتی بتاتے ہوئے ان کی معطلی کو غلط قراردیا ۔انھوں نے کہاکہ پولیس جب ک
سی مجرم کو تحویل میں لیکر پوچھ گچھ کرتی ہے اس وقت نہ تو کوئی باہر کاشخص موجود ہوتاہے اورنہ میڈیاکے لوگ۔انھوں نے کہا کہ راکیش نائک کے ذریعہ پیوش کا ماتھاچومتے ہوئے جو فوٹواخبارات میں شائع کی گئی ہے وہ کسی منظم سازش کا اشارہ ہے۔انسانی زنجیر کے ذریعہ پیوش کوپھانسی دینے جیوتی کو انصاف دلانے اورسی او نائک کی معطلی کی مخالفت کی گئی۔مسٹرسینگرنے کہا کہ دوست پولیس راکیش نائک کی طرح ہوتی ہے۔اس موقع پر رام کرشن سینگرکے علاوہ سونو، منوج دیویدی،بنٹی شکلا،نون شکلا،سنیل پاٹھک اورامن پرتاپ سمیت کثیرتعداد میں لوگوں نے انسانی زنجیرکے ذریعہ مخالفت درج کرائی۔