رامپور۔گزشتہ دنوں ملک۔کیمری سڑک پر گلرس انٹرکالج کے تین طلبا کی موت ہوگئی تھی۔ اس معاملے میں ضلع انتظامیہ کے ذریعہ آئے دن ہونے والے حادثات کو روکنے اوراسکولی بچوں کے تحفظ کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ سی پی ترپاٹھی کی صدار میں مختلف انگریزی وہندی میڈیم اسکولوں کے منتظمین و پرنسپلوںکا جلسہ منعقد ہوا۔
ضلع مجسٹر یٹ نے جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے واضح طورکہا کہ انتظامیہ اسکولی بچوںکی حفاظت کیلئے ہرممکن کوشش کررہاہے جب کہ اسکول منتظمین اورپرنسپلوںکی ذمہ داری ہے کہ وہ اسکول کی بسوںکو حکومت کی ہدایات کے مطابق درست رکھیں اورٹریفک قوانین پر عمل کرانے کیلئے ڈرائیوروںکو سخت ہدایات دیں۔انھوں نے کہا کہ بچوں کوٹریفک قوانین کی معلومات فراہم کرائی جانی چاہئے۔انھوں نے بچوں کے سرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوںکو اسکوٹر، موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ لگانے کی ہدایت دیں۔ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ بچوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہونا چاہئے
۔اسکول منتظمین کو چاہئے کہ وہ چھٹی کے وقت اساتذہ کومین گیٹ پر تعینات کریں۔ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنائے جائے کہ طالبہ موٹرسائیکل واسکوٹرسے اسکول نہ جائیں۔ضلع مجسٹریٹ نے کیمری۔ملک بلاسپورروڈ پر اے آرایم روڈ وزیز کو پریشانیاں دور کرنے کی ہدایت دی۔ایس پی سادھناگوسوامی نے جلسہ کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ڈرائیور ہیلمٹ نہیں دکھائے گا ۔
اس کا چالان کسی بھی صورت میں واپس نہیں لیاجائے گا۔انھوں نے کہا کہ جو اسکولی بچے بسوںکا کرایہ ادانہیں کررہے ہیں ان کی اطلاع اے آرٹی او کودی جائے ۔ جلسہ میں اے آرٹی او ، ضلع اسکول انسپکٹر، سٹی مجسٹریٹ سمیت تمام اسکولوں کے منتظمین اورپرنسپل موجودتھے۔