روناپار،بلریاگنج،اعظم گڑھ:گوپال پور اسمبلی حلقہ کے کامریڈ اندردیو اسمارک اور امبیڈکر پرائمری اسکول ہیم وربازارکے کیمپس میں بہوجن سماج پارٹی کے کارکنان کا جلسہ ہوا جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مبارک پور رکن اسمبلی اور صدر پارلیمانی حلقہ کے امیدوار شاہ عالم عرف گڈوجمالی نے کہا کہ سبھی پارٹی کارکنان اور عہدیداران تیاریوں میں لگ جائیں کیوں کہ الیکشن کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔آج پوری ریاست بہن مایاوتی کے دوراقتدار کو یاد کررہی ہے کیوں کہ موجودہ حکومت میں صرف وعدے ہوتے ہیں کارروائی نہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پوری ریاست میں غنڈہ راج قائم ہے،فساد لوٹ، قتل وغیرہ کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔عوام پریشان ہے۔انہوں نے کہا کہ ان سب سے نجات تب ہی ملے گی جب ہم ریاست سے کم از کم ۶۰نشستوں پر بہوجن سماج پارٹی کو کامیابی دلائیں۔رکن اسمبلی مسٹرجمالی نے سات بچوں کی پرورش کررہے عباس کو بیس ہزار روپئے کا چیک دیا اس موقع پر اسکول منیجر لال منی یادو، کملا پرساد ایم ایل سی، سابق ضلع صدراشونی کمار، منیش مشرا، رام چندر راکیش مشرا، ظفر، معین الدین، جے ہند یادو سمیت سیکڑوں کارکنان موجودتھے۔ جلسہ کی نظامت ڈاکٹر امرناتھ بودھ اور صدارت چندرپرکاش بھارتی اسمبلی حلقہ صدر گوپال پور نے کی۔