کانپور(نامہ نگار)ٹرین میں خاتون سے چھیڑخانی کے الزام میں ریلوے پولیس نے ایک داروغہ کو گرفتار کرلیا ہے خاتون نے داروغہ پر چھیڑ خانی کا الزام عائد کیا تھا جس کی بنیاد پر کانپور اسٹیشن پر اترنے کے بعد ریلوے پولیس نے داروغہ کو گرفتارکرلیا۔ ریلوے پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ اٹاوہ میں تعینات داروغہ جے پی سولنکی کاتبادلہ حال ہی میں کانپور کردیاگیاتھااوروہ کل رات کوٹاپٹنہ ایکسپریس کانپورآرہاتھااورٹرین کی ایس گیارہ بوگی میںبیٹھا ہواتھا مذکورہ کوچ میں پٹنہ کی ایک خاتون نے الزام عائد کیا کہ دیررات چلتی ہوئی ٹرین میں داروغہ نے اس کے ساتھ چھیڑخانی کی جس کی
شکایت اس نے کوچ کنڈکٹر سے کردی تھی۔کوچ کنڈکٹر نے چھیڑخانی کی اطلاع کانپور سینٹرل ریلوے اسٹیشن پر جی آرپی کودی جیسے ہی ٹرین کانپور اسیٹیشن پر رکی خاتون نے جی آرپی پولیس سے چھیڑخانی کی شکایت کی۔شکایت کی بنیادپرجی آرپی پولیس نے داروغہ کو گرفتارکرلیا۔