نئی دہلی، 13 اگست (یو این آئی) دہلی کی لائف لائن سمجھی جانے والی “دہلی میٹرو ” کی خدمات میں گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران تکنیکی اور دیگر وجوہ سے 793 بار رخنہ پڑا ہے جس سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔شہری ترقی کے وزیر ایم وینکیا نایڈو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ 2013 میں دہلی میٹرو کی تمام چھ لائنوں پر 498 مرتبہ رخنہ پڑا۔ اس سال جولائی تک یہ اعداد و شمار 297 تھا۔انہوں نے بتایاکہ اسی مدت میں سگنل میں خرابی سے میٹرو خدمات 318 بار متاثر ہوا۔ اس کے لئے 135 وجوہ ایسے رہے جن پر میٹرو انتظامیہ کا کوئی کنٹرول نہیں تھا۔ ان میں کسی کی خودکشی کرنے کی کوشش، بجلی کی سپلائی میں رخنہ پیدا ہوجانا یا موسم وغیرہ وجوہ ہیں۔مسٹر ونکیا نے بتایاکہ دہلی میٹرو کی طے شدہ وقت میں 59 سیکنڈ کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ابتدا میں یہ ایک منٹ تھا۔ بین الاقوامی سطح پر میٹرو خدمات کی طے شدہ وقت میں کمی ک
ا اوسط 5 منٹ ہے۔