بالی وڈ اداکارہ دیپکا پاڈوکون اورکٹرینہ کیف نے اپنی فیس ۱۵کروڑ کر دی ہے۔بالی وڈ میں خواتین اور مرد اداکاروں کی فیسوں میں نمایاں فرق کے خلاف بہت سے لوگوں نے آوازیں اٹھائی ہیں اور ان میں کٹرینہ کیف، ودیابالن اور پرینکا چوپڑہ پیش پیش رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اداکارہ دیپکا پاڈوکون اور کٹرینہ کیف نے اپنی فیس میں اضافہ کر دیا ہے اور بہت سے فلم سازوں کا خیال ہے کہ وہ عام فلم سازوں کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔بالی وڈ کی اے کیٹیگری کی اداکاراؤں میں شامل دیپکا پاڈوکون اور کٹرینہ کیف نے اپنی فیس 15 کروڑ کر دی ہے۔ جبکہ اسی درجے کی دوسری اداکاراؤں کی فیس دس کروڑ سے کم ہے۔اطلاعات کے مطابق ایسے میں فلم ساز عالیہ بھٹ اور شردھا کپور جیسی نئی اداکاراؤں کو اپنی فلم میں سائن کرنے کے لیے مجبور ہیں۔فلم سازوں کا کہنا ہے کہ کون نہیں چاہتا کہ ان کی فلم میں دیپکا پاڈوکون یا کٹرینہ کیف جیسی اداکارائیں کام کریں لیکن ان کی فیس فلم سازوں کے پسینے نکال دیے ہیں۔ایک فلم ساز نے بتایا: ’آج کل عالیہ بہت ڈیمانڈ میں ہیں کیونکہ پچھلی چار فلمیں ہٹ ہونے کے بعد بھی ان کی فیس نہیں بڑھی ہے، ایسے میں کیٹ (کٹرینہ) اور دیپکا سے اچھا یہ ہے کہ عالیہ یا شردھا جیسی نئی لڑکیوں کو لے لیا جائے۔‘شردھا کپور بالی وڈ کے معروف ولن کمیڈین شکتی کپور کی بیٹی ہیںاس سے قبل فلم ’کوین‘ کی زبردست کامیابی کے بعد بالی وڈ کی اداکارہ کنگنا راناوت نے اپنی فیس میں ۵۰ فیصد تک کے اضافے کا اعلان کیا تھا۔کنگنا کہتی ہیں کہ ’کوین‘ کے بعد لوگوں کا میرے بارے میں نظریہ بدلا ہے اور مجھے اپنی پسند کے کردار مل رہے ہیں تو ایسے میں فیس بڑھانا ایک فطری عمل ہے۔حال ہی میں اداکارہ آدتیہ راؤ حیدری نے خواتین کو مرد فنکاروں کے مقابلے کم معاوضے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا: ’مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ مرد فنکاروں کو زیادہ پیسے کیوں دیے جاتے ہیں جبکہ ہم بھی برابر کی محنت کرتے ہیں۔ ہمیں اچھی اجرت ملنی چاہیے اور مردوں کے برابر۔‘ اس سے قبل کنگنا راناوت نے اپنی فیس میں ۵۰ فیصد تک کے اضافے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ حال میں یہ خبر آئی تھی کہ رتیک روشن کو ایک فلم کے لیے ۵۰ کروڑ کی پیش کش ہوئی ہے جبکہ عامر خان، سلمان خان، یاپھر شاہ رخ خان کی فیس واضح نہیں ہے کیونکہ وہ فلم کے منافعے میں شراکت دار ہوتے ہیں۔