کانپور (نامہ نگار) ۔ گجینی نہر میں بدھ کی صبح نوجوان کی لاش ملنے سے افرا تفریح کا ماحول پیدا ہو گیا۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پرپہنچ کرپولیس نے لاش کی شناخت کی اور اہل خانہ کواطلاع دی۔ اطلاع ملنے کے بعد متوفی کی بیوی نے شوہر کو قتل کرنے کاالزام خسر اور جیٹھ پرعائد کیا ہے۔ متوفی کی بیوی کی تحریرپرپولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔ موصولہ خبر کے مطابق کلیان پورآواس وکاس کاباشندہ رام آشیش فرنیچر کاکام کرتا تھا۔اور وہ شراب پینے کاعادی تھا۔ شراب کے سلسلے میں اکثر شوہر بیوی کے درمیان جھگڑاہوتا رہتاتھا۔ ۲۷جولائی کی شب رام آشیش کھانا کھانے کے بعد گھر سے نکلاتھا اور گھر واپس نہیں پہنچا تھا۔ رام آشیش کی بیوی نے تھانے میں شوہر کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ۔لیکن بدھ کو گجینی نہرمیںرام آشیش کی لاش تیرتی ہوئی ملی۔ رام آشیش کی بیوی نے کپڑوں سے شوہر کی شناخت کی۔ بیوی نے شوہر کوقتل کرنے کاالزام اپنے خسر رام چندر وجیٹھ اوم پرکاش پرعائد کیا ہے ۔ رام آشیش کی بیوی نے سسرال والوں کے خلاف شوہر کوقتل کرنے کامقدمہ تھانے میںدرج کرادیا ہے ۔ ایس او نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔