بارہ بنکی (نامہ نگار)۔ناقص بجلی بندوست کے سلسلے میں اودھ ایڈوکیٹ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر رتیش مشرا کی قیادت میں آج کلکٹریٹ کے سامنے غیر معینہ مدت کادھرنادیا گیا۔ جس میں مطالبہ کیاگیا کہ ضلع میں ناقص بجلی بندوست وغیر اعلانیہ بجلی تفیش کے سبب طلبا تاجروں اور عوام کے تمام طبقوںکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے اس سلسلے میں بجلی محکمہ کے افسران سے تحریری طور پرشکایت کی گئی۔لیکن اس کے باوجود بجلی بندوست میں بہتری نہیں ہو سکی۔ اس موقع پر چارنکاتی عرضداشت بجلی محکمہ کے افسران کوارسال کی گئی جس میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ بجلی تخفیف بند کی جائے ، دیہی وشہری علاقوںمیں چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی،غیر قانونی رقم وصول نہ کرنے ، ٹرانسفارمر کی خرید وفروخت کوبند کرنے اور بجلی محکمہ کے افسران وملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔ دھرنا دینے والوں میں سی بی سنگھ ، پون مشرا ، رمیش چندرورما، بی ایل یادو، کامل ، عامر،
وجے پانڈے اور غدیر رضوی وغیرہ شامل تھے۔