امریکہ کے طبی ماہرین نے یہ انکشاف کیا ہے کہ بادام کے علاوہ مچھلی کھانا بھی یاداشت بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔ امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتے میں ایک بھی مچھلی کھانا یاداشت کے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا کہ جو لوگ بھنی ہوئی یا بیکڈ مچھلی کو اپنی خوراک کا حصہ بناتے ہیں ان کی یاداشت میں اضافہ ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور اس سے دماغ کو توانائی ملتی ہے۔