حاملہ خواتین کے لئے جراثیم کش صابن کا استعمال انتہائی خطرناک ہے جس کے اثرات براہ راست بچے اور ماں کی صحت پر پڑتے ہیں۔امریکا کی ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تازہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زچگی کے دوران نہانے یا ہاتھ دھونے کے لئے جراثیم کش صابن کے استعمال کی وجہ سے رحم میں بچے کی افزائش اور ماں کی صحت پر خطرناک اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق صابن میں پائے جانے والے کیمیکل کے مضر اثرات براہ راست بچے کے وزن کو متاثر کرتے ہیں جب کہ اس کے مسلسل استعمال سے بچے کی ہیئت متاثر ہونے کا بھی خدشہ پیدا ہوجاتا ہے۔جو ماں کی صحت کے لئے بھی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے کنٹریبیوٹر بینی پیک کا کہنا ہے کہ تحقیق کے دوران اس بات کے واضح ثبوت ملے ہیں کہ صابن میں پائے جانے والے کیمیکل کے اجزا زچگی کے دوران انسانوں اور جانوروں میں بچوں کی افزائش میں مسائل پیدا کرتے ہیں۔